اردو

urdu

ETV Bharat / state

وادی کے متعدد علاقوں میں برف باری - پٹنی ٹاپ میں برف باری

باںڈی پورہ کے میدانی علاقوں میں ہلکی جبکہ پہاڑی اور دور دراز علاقوں میں ایک فٹ کے قریب برف باری ریکارڈ کی گئی، بیشترعلاقوں میں برف ہٹانے کے لیے مشینیں کام پر لگائی گئی ہیں تاہم چند علاقوں سے برف نہ ہٹائے جانے، بجلی اور پانی کی قلت کے حوالے سے متعدد شکایات بھی موصول ہوئیں۔

snowfall in several arias of valley
وادی کے متعدد علاقوں میں برف باری

By

Published : Dec 12, 2020, 6:25 PM IST

وادی کے ساتھ بانڈی پورہ کے میدانی علاقوں میں بھی اس سیزن کی پہلی برف باری ہوئی، میدانی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ گیارہ دسمبر کی شام سے شروع ہوا، اگرچہ میدانی علاقوں میں ہلکی برف باری تاہم پہاڑی اور دور دراز علاقوں میں ایک فٹ کے قریب برف باری ریکارڈ کی گئی.

وادی کے متعدد علاقوں میں برف باری

گریز کے علاوہ پٹنی ٹاپ، ناتھ ٹاپ اور دیگر متعدد علاقوں میں سات سے آٹھ انچ کے قریب برف باری درج کی گئی.

اگرچہ ضلع انتظامیہ نے فی الفور برف ہٹانے کے لیے مشین کام پر لگائی ہوئی ہے تاہم گریز کے تاربل علاقے سے تعلق رکھنے والے مقامی افراد نے شکایت کی ہے کہ کنزلون سے لیکر بگھتور تک کی سڑک پر برف نہیں ہٹائی گئی۔

اگرچہ انتظامیہ نے اس روڈ پر برف ہٹانے کے لیے مشین کام پر لگائی تھی، تاہم کسی نقص کے باعث وہ برف ہٹانے کا کام نہیں کرپائی۔

ادھر بانڈی پورہ اور اس کے بیشتر ملحقہ علاقوں میں کل شام سے ہی بجلی غائب رہی، ضلع انتظامیہ نے یقین دلایا ہے کہ بجلی کی سپلائی کو بہت جلد بحال کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details