شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گریز سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ بھارت اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کی وجہ سے ایک نجی اسکول، مدرسہ اور چار مکانات کو بھاری نقصان پپہنچا ہے۔
ایک عہدیدار نے بتایا 'پاک فوج نے گذشتہ شام جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اور گریز سیکٹر کے علاقے تربل باگٹور میں دفاعی مقامات کو نشانہ بنایا، اس دوران ایک مدرسہ، اسکول اور چار مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
عہدیدار نے بتایا 'بھارتی فوج کی جانب سے سرحد پار سے گولہ باری کا موثر جواب دیا گیا ہے'۔