اردو

urdu

ETV Bharat / state

Political Workers Joins BJP متعدد سیاسی کارکنان کی بی جے پی میں شمولیت - سیاسی کارکنان کی بی جے پی میں شمولیت

بانڈی پورہ کے سمبل سوناواری میں مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے بی جے پی کی رکنیت حاصل کی۔ Several Political Workers Join BJP

Political Workers Joins BJP
سیاسی کارکنان کی بی جے پی میں شمولیت

By

Published : Nov 15, 2022, 6:42 PM IST

بانڈی پورہ: جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں سوناواری کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے متعدد سیاسی کارکنان نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ سمبل میں ایک تقریب کے دوران ایسے کئی سیاسی کارکنان نے بھارتیہ جنتا پارٹی کا دامن تھام لیا جو اس سے قبل دوسری مختلف جماعتوں کا حصہ تھے۔ انہوں نے بی جے پی کے ضلع صدر نصیر لون کی موجودگی میں بی جے پی کی رکنیت حاصل کی۔ BJP in Jammu and Kashmir

سیاسی کارکنان کی بی جے پی میں شمولیت

بی جے پی رہنماؤں نے پارٹی میں نئے کارکنان کو خوش آمدید کہتے ہوئے بتایا کہ بھاتیہ جنتا پارٹی ہمیشہ سے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے فکر مند رہی ہے اور سب کا ساتھ سب کا وکاس کا نعرہ اسی حوالے سے بی جے پی نے دیا ہے۔ پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے پروگرام آئندہ دنوں میں بھی منعقد کیے جائیں گے جس سے بی جے پی وادی میں زمینی سطح پر مضبوط ہوسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details