شدید برف باری کی وجہ سے شمالی کشمیر میں بانڈی پورہ-گریز سڑک بند ہونے کے بعد سرحدی علاقے گریز اور تُلیل کے لیے فضائی سروس سے ایمرجنسی کے کام کاج کو انجام دیا جارہا ہے۔
بانڈی پورہ: ایک درجن مریض فضائی سروس سے ہسپتال منتقل - نائب کمشنر ڈاکٹر اویس احمد
شدید برف باری کی وجہ سے بانڈی پورہ گریز کی سڑک بند ہونے سے فضائی سروس شروع کی گئی تھی۔ اس دوران سینکڑوں درماندہ مسافر کے علاوہ تقریباً ایک درجن مریضوں کو بھی ہنگامی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
فضائی سروس سے تقریبا ایک درجن مریض کو ہسپتال منتقل کیا گیا
بانڈی پورہ: ایک درجن مریض فضائی سروس سے ہسپتال منتقل
بانڈی پورہ کے نائب کمشنر ڈاکٹر اویس احمد کا کہنا تھا کہ فضائی سروس کی وجہ سے نہ صرف سینکڑوں مسافروں کو ان کے منزل مقصود تک پہنچایا گیا ہے بلکہ تقریبا ایک درجن مریض کو بھی ایمرجنسی طور پر اسی سروس کی بدولت ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ گریز کے علاوہ تُلیل اور بکتور کے لیے بھی فضائی سروس چلائی جارہی ہے اور پورے خطے کے لوگ اس سروس سے مستفید بھی ہو رہے ہیں۔