اطلاعات کے مطابق گریز سیکٹر میں بدواب طلیل اور بکتور میں ہفتے کی رات زبردست آگ بھڑک گئی، جس کے نتیجے میں متعدد مکانات اور دکان سمیت مال و مویشی کو نقصان پہنچا ہے۔
ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ آتشزدگی کے واقعے میں کئی مکانات مکمل طور پر زمین بوس ہوچکے ہیں جبکہ دس سے زائد مکانات کو جزوی طورپر نقصان پہنچا ہے اور تقریبا تیس مویشی بھی اس زد میں آگئے۔