اردو

urdu

ETV Bharat / state

حاجن: متعدد مثبت کیسز کے بعد قصبے میں سخت سیکورٹی انتظامات - security

شمالی کشمیر کے قصبہ حاجن میں کووڈ 19 سے متاثرہ تصدیق شدہ کیسزس میں بدستور اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

Hajin bandipora
حاجن: متعدد مثبت کیسز کے بعد قصبے میں سخت سیکورٹی انتظامات

By

Published : Apr 10, 2020, 5:19 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں سب ضلع سمبل کے حدود میں آنے والے اس قصبہ میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد 30 تک پہنچ گئی ہے جبکہ بانڈی پورہ ضلع میں 33 افراد اس وبائی بیماری کے شکار ہیں۔

بتا دیں کہ قصبہ حاجن کے کئی علاقے پہلے سے ہی ریڈ زون قرار دئے گئے ہیں اور یہاں عوام کے نقل و حرکت پر سخت پابندیاں عائد ہیں تاہم لاک ڈاؤن کے باجود ہر گزشتہ دن کے ساتھ ساتھ نئے مثبت کیسز سامنے آرہے ہیں جو ضلع انتظامیہ کے ساتھ ساتھ عوام کے لئے بھی باعثِ تشویش بنا ہوا ہے۔

حاجن: متعدد مثبت کیسز کے بعد قصبے میں سخت سیکورٹی انتظامات

قابل ذکر ہے کہ جمعرات کو قصبہ حاجن کے گنڈ جہانگیر نامی علاقے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد اس وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔

ضلع انتظامیہ کے ساتھ ساتھ پولیس اور سیکورٹی فورسز بھی جگہ جگہ تعینات ہے اور خارجی و داخلی راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ عبور و مرور پر پابندی ہے اور صرف ایمرجینسی کی صورت میں ہی چلنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details