اطلاعات کے مطابق بانڈی پورہ کے اجس علاقے اور پلوامہ کے ترال میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد جموں کشمیر پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ اور 13راشٹریہ رائفلز کی ایک مشترکہ کاروائی میں اس علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کی ہے۔
ترال میں تلاشی کارروائی کے دوران سی آر پی ایف اہلکاروں کی بندوق سے حادثاتی طور پر گولی چلی جس کے باعث ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔