قصبہ حاجن کے بانگر محلہ میں اس وقت پولیس، ایس او جی، فوج اور سکیورٹی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے سرچ آپریشن شروع کیا اور تلاشی کارروائی شروع کی ہے- سکیورٹی فورسز نے علاقے میں تمام خارجی و داخلی راستوں کو سیل کردیا ہے اور پورے علاقے کو محاصرے میں لیا ہے-
بانڈی پورہ میں سرچ آپریشن - search operation at bandipura
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن سوناواری میں سکیورٹی فورسز نے ایک سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔

بانڈی پورہ میں سرچ اپریشن
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کو علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاعات ملی ہیں جس کی بنیاد پر انہوں نے فوراً علاقے کا محاصرہ کیا ہے اور سرچ آپریشن شروع کیا ہے- بدھ کی شام یہ سرچ آپریشن آخری اطلاع ملنے تک جاری ہے -
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
Last Updated : Apr 9, 2020, 12:38 AM IST