ایس ڈی ایم گریز نے آج ایس ڈی پی او گریز ڈاکٹر پیر زادہ اعجاز احمد کے ہمراہ گریز کے دور دراز تحصیل تلیل اور ڈبو گام کا دورہ کیا۔
یہاں انہوں نے کئ دیہاتوں میں جاکر عوام کو کورونا وائرس کے اثرات اور اس سے بچنے کی احتیاطی تدابیر کی جانکاری فراہم کی۔

اس کے ساتھ ساتھ دونوں افسران نے ایل او سی سے متصل ان علاقوں میں راشن اور دیگر ضروری خوردنی اشیاء کا بھی جائزہ لیا۔
واضح رہے کہ گریز وادی میں چند روز قبل ہی پہلی بار کووڈ 19 کے چند ایک کیسز سامنے آئے تھے۔ یہ وادی قریبا چھ مہینے تک بھاری برف کی وجہ سے دوسری دنیا سے کٹی رہتی ہے۔
اور حال ہی میں زمینی راستہ بحال ہونے کے ساتھ ہی یہاں پازیٹیو کیسز سامنے آئے۔ باقی دنیا سے قریب چھ مہینے سے کٹے رہنے کے باعث یہاں دور دراز کے دیہات میں مقیم افراد کو کورونا یا اس سے بچے رہنے کی تدابیر کے حوالے سے بہت کم جانکاری ہے۔