اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: پٹواری کے ہاتھوں سرپنچ کی مبینہ پٹائی، عوام کا احتجاج - ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ظہور احمد

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ایک پٹواری نے مبینہ طور پر سرعام سرپنچ کی مار پیٹ کی جس کی مقامی آبادی نے مذمت کرتے ہوئے پٹواری کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

بانڈی پورہ: پٹواری کے ہاتھوں سرپنچ کی مبینہ پٹائی، عوام کا احتجاج
بانڈی پورہ: پٹواری کے ہاتھوں سرپنچ کی مبینہ پٹائی، عوام کا احتجاج

By

Published : Oct 16, 2020, 6:19 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی میں تحصیل آفس سوناواری کے احاطے میں ایک پٹواری نے ایک سرپنچ پر مبینہ طور پر حملہ کرکے اس کے ساتھ مار پیٹ کی۔

عینی شاہدین کےمطابق سنبل تحصیل کے ایک پٹواری ایاز احمد نے مبینہ طور پر شبیر حیدر نامی ایک سرپنچ کی سر عام مارپیٹ کی۔

بانڈی پورہ: پٹواری کے ہاتھوں سرپنچ کی مبینہ پٹائی، عوام کا احتجاج

مذکورہ پٹواری کی حال ہی میں رکھ عشم پنچایت حلقے سے عوامی شکایت کے بعد دوسرے حلقے میں تبادلہ کیا گیا تھا۔

شبیر حیدر نامی سرپنچ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا ’’پٹواری نے میرے ساتھ بدسلوکی اور مجھے سر عام گھسیٹا، میری مار پیٹ کی اور مجھے سر عام دھمکایا۔‘‘

اس واقعے کے بعد رکھ عشم پنچایت حلقہ کے لوگوں نے پٹواری کے خلاف احتجاج کیا اور اس کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت نے جب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ظہور احمد سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ وہ معاملے کی تحقیقات کرینگے اور اگر الزامات درست ثابت ہوئے تو ریونیو آفیشل کے خلاف کارروائی انجام دی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details