شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے کے دیہات کی سڑکوں کی حالت سالوں سے خستہ ہے۔ مقامی لوگ بتاتے ہیں کہ متعلقہ انتظامیہ ہر سال سڑکوں کی تعمیر کے لئے اقدامات کرتی ہے لیکن سڑکوں کے تعمیر کے کچھ ہی سال بعد ان کی حالت پھر سے خراب ہوتی ہے۔
بانڈی پورہ ضلع کے ایک دور افتادہ علاوہ چندرگیر میں سڑکوں کی ابتر حالت سے یہاں کے لوگوں کو مشکلات کا سامنہ ہے۔ چندرگیر میں سڑکوں کی خستہ حالت سے نہ صرف ٹرانسپورٹر حضرات کو مشکل دشوار ہیں بلکہ یہاں عام راہگیروں کا چلنا پھرنا بھی دشوار بن گیا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ برسوں پہلے اس سڑک پر تارکول بچھایا گیا تھا، وہ انہیں دنوں ختم ہو گیا اور سڑک کی حالت کافی خراب ہو چکی ہے۔ جگہ جگہ بڑے اور گہرے گڈھے ہو گئے ہیں، جن میں پانی جمع ہو گیا ہے۔ نتیجتاً لوگوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔