اردو

urdu

ReT Teachers Demand OPS رہبر تعلیم ٹیچرز فورم نے کیا اولڈ پنشن اسکیم کا مطالبہ

شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں رہبر تعلیم ٹیچرز فورم نے حکومت سے انہیں بھی اولڈ پنشن اسکیم کے زمرے میں شامل کرنے کے علاوہ ٹرانسفر پالیسی کو معین کرنے کا مطالبہ کیا۔ ReT Teachers Demand Old Pension Scheme

By

Published : Dec 22, 2022, 4:48 PM IST

Published : Dec 22, 2022, 4:48 PM IST

رہبر تعلیم ٹیچرز فورم نے کیا اولڈ پنشن اسکیم کا مطالبہ
رہبر تعلیم ٹیچرز فورم نے کیا اولڈ پنشن اسکیم کا مطالبہ

بانڈی پورہ: جموں کشمیر رہبر تعلیم ٹیچرز فورم، زون سمبل، نے ڈاک بنگلوو سمبل، سوناواری میں ایک اجلاس طلب کیا جس میں انہوں نے حکومت سے انہیں ’’اولڈ پینشن اسکیم‘‘ کے زمرے میں شامل کرنے کی مانگ کی۔ آر ای ٹی فورم نے اس کے علاوہ ان کے لئے ٹرانسفر پالیسی کو معین کرنے، اسکولوں میں نظام تعلیم کو بہتر بنانے کے لئے انفراسٹرکچر اور اساتذہ کی اضافی قوت کو بڑھانے کا بھی پر زور مطالبہ کیا۔ ReT Teachers Demand OPS and Transfer Policy

رہبر تعلیم ٹیچرز فورم نے کیا اولڈ پنشن اسکیم کا مطالبہ

اجلاس کے دوران اس بات کو دہرایا گیا کہ ’’اگر ملازمین کو اولڈ پینشن اسکیم کے زمرے میں نہیں لایا گیا تو وہ مستقبل میں احتجاج میں شدت لانے پر مجبور ہو جائیں گے۔‘‘ میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے ٹیچرز نے بتایا کہ ’’اولڈ پینشن اسکیم ہر ایک ملازم کا حق ہے۔ حکومت ایک ملازم کو ریٹائرمنٹ کے بعد بے یار و مددگار نہیں چھوڑ سکتی۔‘‘

مزید پڑھیں:Teacher Association Protest in Kulgam: کولگام میں ٹیچرز ایسوسی ایشن کا احتجاج

ABOUT THE AUTHOR

...view details