جموں و کشمیر رہبر تعلیم ٹیچرس فورم کے ضلع صدر بانڈی پورہ خالد رفیق بٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ رہبر تعلیم اساتذہ کے مستقبل کو لیکر واضح پولیسی بنائی جائے اور ان کی تنخواہ وگزار کی جائے۔
'رہبرتعلیم اساتذہ کے مطالبات پورے کئے جائیں' - رہبرتعلیم اساتذہ
خالد رفیق بٹ کا کہناہے کہ موجودہ مشکل حالات میں بھی رہبرتعلیم اساتذہ تنخواہوں کے بغیرہیں جس کی وجہ سے ان کے اہل وعیال سخت مشکلات سے دو چارہیں۔
رہبرتعلیم اساتذہ کے مطالبات پورے کئے جائیں
ان کا کہنا ہے کہ کچھ اساتذہ کی گریڈ ٹو کے حوالے سے ابھی مستقلی نہیں ہوئی ہے کیونکہ ان اساتذہ کی فائلیں کئی ماہ سے چیف ایجوکیشن افسران کے دفاتر میں دھول چاٹ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا اس سلسلہ میں کئی بار اساتذہ دفاتر کے چکر کاٹ رہے ہیں تاہم ابھی تک کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گی۔
سے دو چار ہیں۔ انہوں نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا کہ رہبر تعلیم اساتذہ کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔