شگن پورہ سوناواری میں آیت اللہ یوسف میموریل اسکول نامی قرنطینہ مرکز میں موجود درجنوں ایسے مشتبہ مریضوں نے ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جبرا قرنطینہ مدت ختم ہونے کے باوجود وہاں رکھا جارہا ہے-
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے قرنطینہ کے لئے مقررہ مدت جو قریب 15 دن کی تھی مکمل کی ہے لیکن اس کے باوجود انہیں جبرا وہاں رکھا گیا ہے اور گھر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے-
انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت کے قواعد و ضوابط اور ایڈوائزری کے مطابق انہوں نے قرنطینہ مکمل کیا تاہم اب انہیں گھر جانے کی اجازت دی جانی چاہیے لیکن انہیں وہیں رکھا جارہا ہے جس کی وجہ سے ایک تو ان کے اہل خانہ بھی پریشان حال ہے دوسرا وہ بھی ذہنی تکالیف کے شکار ہوگئے ہیں -