مرکزی وزیر مملکت برائے سماجی انصاف اور امپاورمنٹ پریتیما بھومک نے مرکزی حکومت کی جانب سے جاری ’’پبلک آؤٹ ریچ پروگرام‘‘ کے تحت شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کا دورہ کیا۔
وزیر نے دورے کے دوران عوامی وفود سے ملاقات کی اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر، سمیت کئی افسران موجود تھے۔
دورے کے دوران مرکزی وزیر مملکت نے 11.18 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے ہائر سیکنڈری سکول، سمبل کے تعلیمی کمپلیکس کا افتتاح کیا۔