اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ میں عوامی دربار منعقد

ضلع بانڈی پورہ میں محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے علاوہ ڈی سی بانڈی پورہ نے عوامی وفود سے ملاقات کرکے ان کی شکایات سنیں۔

بانڈی پورہ میں عوامی دربار منعقد
بانڈی پورہ میں عوامی دربار منعقد

By

Published : Oct 22, 2020, 3:29 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں عوامی رابطہ پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ڈی سی بانڈی پورہ نے عوامی مسائل سننے کے علاوہ محکمہ دیہی ترقی کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔

بانڈی پورہ میں عوامی دربار منعقد

دورے کے دوران مختلف علاقوں سے آئیے ہوئے کئی وفود نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد سے ملاقات کی اور انہیں اپنے اپنے علاقہ جات سے متعلق روز مرہ کی زندگی میں درپیش مشکلات سے بھی آگاہ کیا جن میں سڑکیں، پانی، بجلی، تعلیم، زراعت، آبپاشی، کھیل اور دیگر معاملات شامل ہیں۔

ڈی سی بانڈی پورہ نے عوامی مشکلات و شکایات سنیں اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو مشکلات کا جلد ازالہ کرنے کی ہدایات دیں۔

اس موقع پر ڈی سی بانڈی پورہ نے عوام کو یقین دہانی کرائی کی انتظامیہ کی جانب سے عوامی مشکلات کا ازالہ کرنے کے لیے ایسے پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔

محکمہ دیہی ترقی کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ڈی سی بانڈی پورہ نے کہا کہ محکمہ عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے بہتر کام کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ ریاست کے دیہی علاقوں میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے سے متعلق بھی سنجیدہ اقدامات اٹھائے۔

دورے پر ڈی سی بانڈی پورہ کے ہمراہ سینئر سپرانٹنڈنٹ آف پولیس، اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ، ایگزیکٹیو انجینئر جل شکتی، ایگزیکٹو انجینئر آر اینڈ بی، بلاک ڈیولپمنٹ چیرمین، بی ڈی اوز اور ضلع کے دیگر سینئر افسران موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details