شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے ذالپورہ سوناواری علاقے میں لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی قلت Water Shortage in Zal pora کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی لوگوں نے پانی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ Protest Against Water Shortage کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پینے کے پانی کو لیکر کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
Protest Against Water Shortage in Zal pora: پینے کے پانی کی شدید قلت کے خلاف احتجاج احتجاج Protest Against Water Shortage میں شامل مظاہرین نے محکمۂ جل شکتی کے میکینکل سیکشن کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وجہ سے پانی کی عدم دستیابی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں لیکن محکمہ اس طرف توجہ نہیں دے رہا ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر فوراً ان کا یہ مسئلہ حل نہیں کیا گیا تو وہ احتجاج کو جاری رکھیں گے۔Protest Against Water Shortage
وہین انہوں نے ایل جی اور انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ علاقے میں پینے کے پانی کی اس بنیادی ضرورت کو یقینی بنایا جائے، تاکہ ہم لوگوں کو مزید پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ Protest Against Water Shortage in Zal pora