اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ : سوناواری میں پی ڈی ڈی محکمہ کے خلاف احتجاج - بجلی کی مسلسل کٹوتی

علاقے کے لوگوں نے بجلی تخفیف کی مخالفت کرتے ہوئے محکمہ بجلی کے خلاف سمبل - حاجن روڑ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران ٹریفک کافی دیر تک متاثر رہی۔

پی ڈی ڈی محکمہ کے خلاف احتجاج
پی ڈی ڈی محکمہ کے خلاف احتجاج

By

Published : Feb 5, 2021, 8:57 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے مرکنڈل۔ سوناواری میں لوگوں کو بجلی کی مسلسل تخفیف سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے-

علاقے کے لوگوں نے آج محکمہ بجلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا- مظاہرین نے اس دوران سمبل - حاجن روڑ پر مظاہرہ کیا۔ اس دوران ٹریفک کی نقل و حمل کافی وقت تک متاثر رہی۔

پی ڈی ڈی محکمہ کے خلاف احتجاج

لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا 'علاقے میں بجلی سپلائی کو یقینی بنایا جائے۔ علاقے میں بجلی کی مسلسل تخفیف سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور بجلی تخفیف کی وجہ سے مقامی لوگ گپ اندھیرے میں زندگی گزارنے نے پر مجبور ہیں'۔

یہ بھی پڑھیے
'ڈس ایبلٹی ایکٹ نافذ کرنے کا مطالبہ'

مظاہرین نے بجلی محکمہ کے خلاف نعرے بازی کی- انہوں نے کہا کہ وہ پچھلے کئی روز سے بغیر بجلی کے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جبکہ وہ بجلی فیس وقت پر ادا کرتے ہیں۔ وہیں، انتظامیہ کی جانب سے عوام کو جلد بجلی بحال کرنے کا بھروسہ دیا، جس کے بعد لوگوں نے احتجاج ختم کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details