بانڈی پورہ:جموں و کشمیر میں گزشتہ کئی دنوں سے کشمیری پنڈتوں، عام شہریوں اور غیر مقامی ملازمین پر ہو رہے ٹارگیٹ کلنگ Targeted Killings in J&K کے خلاف شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سنبل قصبہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس دوران حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔ Protest Against Target Killings
احتجاج میں شامل مظاہرین نے غیر کشمیر مزدوروں، عام شہریوں اور کشمیری پنڈتوں پر ہو رہے مسلسل حملوں کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ غیر کشمیری مزدور یہاں اپنی روزی روٹی کمانے کے لئے آتے ہیں، جن کا کسی بھی تنازع سے کوئی واستہ نہیں ہوتا ہے لیکن ان کو بلا وجہ حملوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ Protest Against Target Killings