جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے ننی نارہ سمبل علاقے کے مرد و خواتین نے محکمہ بجلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج میں شامل خواتین کا کہنا تھا کہ' مذکورہ علاقے میں بجلی کی مسلسل کٹوتی سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور مسلسل کٹوتی سے یہاں لوگ گھپ اندھیرے میں زندگی گزارنے نے پر مجبور ہیں'۔
مرد و خواتین نے محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کیا - محکمہ بجلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے ننی نارہ سمبل میں لوگوں کو بجلی کی مسلسل کٹوتی سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے-
مرد و خواتین نے محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کیا
احتجاج میں شامل خواتین نے بجلی محکمے کے خلاف نعرے بازی کی۔ انہوں نے کہا کہ' وہ پچھلے کئ ماہ سے بغیر بجلی کے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، جبکہ وہ بجلی کے بل کی ادائیگی وقت پر کرتے ہیں۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ' جب تک ان کا مسئلہ حل نہیں کیا جاتا تب تک وہ احتجاج جاری رکھیں گے'۔
مزید پڑھیں:مشینوں کے بغیر برف کلیئرنس نامکمن: جنید متو
اس ضمن میں جب ای ٹی وی بھارت نے متعلقہ محکمہ کے ایگزیکٹو انجینئر سے اس بارے میں رابطہ کیا تو انہوں نے یقین دلایا کہ' وہ جلد از جلد مذکورہ علاقے کا مسئلہ حل کریں گے'۔