شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن سوناواری میں لوگوں کو بجلی کی مسلسل کٹوتی سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے-
جمرات کو حاجن علاقے کے لوگوں نے محکمہ بجلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا-
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن سوناواری میں لوگوں کو بجلی کی مسلسل کٹوتی سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے-
جمرات کو حاجن علاقے کے لوگوں نے محکمہ بجلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا-
مظاہرین نے اس دوران سمبل - حاجن روڑ پر دھرنا دے کر ٹریفک کی نقل و حمل کچھ دیر تک روک دی- وہ مطالبہ کررہے تھے کہ علاقے میں ایک طرف بجلی کا کہیں نام و نشان تک نہیں ہے دوسری طرف اضافی بجلی بلوں کو روانہ کرکے صارفین کو ذہنی اضطراب میں مبتلا کردیا گیا ہے-
احتجاج میں شامل لوگوں کا کہنا تھا کہ مذکورہ علاقے میں بجلی کی مسلسل کٹوتی سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور مسلسل کٹوتی سے یہاں لوگ گپ اندھیرے میں زندگی گزارنے نے پر مجبور ہیں-
مظاہرین نے بجلی محکمے کے خلاف نعرے بازی کی- انہوں نے کہا کہ وہ پچھلے کئ ماہ سے بغیر بجلی کے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جبکہ وہ بجلی فیس وقت پر ادا کرتے ہیں- انہوں نے متنبہ کیا کہ جب تک ان کا مسئلہ حل نہیں کیا جاتا تب تک وہ احتجاج جاری رکھیں گے-