اردو

urdu

ETV Bharat / state

بجلی کی مسلسل تخفیف اور اضافی بلوں کے خلاف احتجاج

مظاہرین نے اس دوران سمبل۔ سوپور اور سمبل حاجن روڈ پر دھرنا بھی دیا۔ اس دوران مظاہرین کا کہنا تھا کہ جہاں علاقے میں ایک طرف بجلی کا کہیں نام و نشان تک نہیں ہے وہیں دوسری طرف اضافی بجلی بلوں کی وجہ صارفین پریشان ہیں۔

Protest Against PDD Department In Asham Sumbal
Protest Against PDD Department In Asham Sumbal

By

Published : Jan 20, 2021, 5:12 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے عشم سوناواری میں بجلی کی مسلسل کٹوتی سے پریشان لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بجلی کی بحالی کا مطالبہ کیا۔

اس سلسلے میں بدھ کے روز عشم سوناواری علاقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے محکمہ بجلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے اس دوران سمبل۔ سوپور اور سمبل حاجن روڈ پر دھرنا بھی دیا۔ اس دوران مظاہرین کا کہنا تھا کہ جہاں علاقے میں ایک طرف بجلی کا کہیں نام و نشان تک نہیں ہے وہیں دوسری طرف اضافی بجلی بلوں کی وجہ صارفین پریشان ہیں۔

ویڈیو

احتجاج میں شامل لوگوں کا کہنا تھا کہ' مذکورہ علاقے میں بجلی کی مسلسل کٹوتی سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مزید مسلسل کٹوتی سے یہاں کے لوگ اندھیرے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔'

مظاہرین نے بجلی محکمے کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے اضافہ کو کم کرنے اور بجلی کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ گذشتہ کئی ماہ سے بغیر بجلی کے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جبکہ وہ لوگ بجلی بل وقت پر ادا کرتے ہیں۔'

انہوں نے متنبہ کیا کہ جب تک ان کا مسئلہ حل نہیں ہوتا تب تک وہ احتجاج جاری رکھیں گے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details