بانڈی پورہ:شمالی کشمیر North Kashmir کے ضلع بانڈی پورہ کے چیوا، سوناواری علاقے میں لوگوں نے تجاوزات ہٹانے کے دوران عارضی مسجد کے انہدام کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ Masjid Demolished in Bandipora احتجاج میں شامل لوگوں نے ضلع انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ چیوا علاقے میں ضلع انتظامیہ نے ٹین شیڈ کو بھی منہدم کیا جسے لوگ ماہ مبارک کے متبرک ایام میں نماز کی ادائیگی کے لیے استعمال کر رہے تھے۔
احتجاج کر رہے لوگوں نے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے انتظامیہ کے اس اقدام کے خلاف نعرے بازی کی۔ Protest Against Demolition Drive لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا تجاوزات کو ہٹانے کی مہم کے دوران غیر قانونی طور تعمیر کیے گئے ڈھانچوں کو منہدم کرنے کے بجائے مسجد کو ہی نشانہ بنایا۔ انہدامی کارروائی کے خلاف لوگوں نے تحصیل انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاج کیا۔ احتجاج کے سبب ٹریفک کی نقل و حمل بھی متاثر رہی۔