اردو

urdu

ETV Bharat / state

Property Of Drug Smuggler Attached بانڈی پورہ میں منشیات فروش جوڑے کی جائیداد قرق - ای ٹی وی اردو نیوز

پولیس نے بانڈی پورہ علاقہ میں منشیات فروش جوڑے کی جائیداد جس کی مالیت 56.60 روپئے ہیں کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت منسلک کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 10, 2023, 3:57 PM IST

بانڈی پورہ: منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھتے ہوئے بانڈی پورہ پولیس نے منشیات فروش میاں بیوی کی جائیداد ضبط کی۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ منشیات فروش خورشید احمد وازہ اور اس کی اہلیہ پوشہ بیگم ساکن وارڈ نمبر پانچ بانڈی پورہ کی 56.60 لاکھ روپیہ مالیت کی جائیداد کو منسلک کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منشیات فروش جوڑے کی جائیداد کو 68 این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی۔انہوں نے کہا کہ مجاز اتھارٹی سے باضابط طورپر قانونی منظوری حاصل کرنے کے بعد جائیداد کو قرق کیا گیا۔

موصوف ترجمان نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران پتہ چلا ہے کہ منشیات فروش جوڑے نے ممنوع نشیلی اشیاء کی خرید و فروخت سے حاصل شدہ رقم سے ہی جائیداد بنائی ہے۔میاں بیوی اس وقت پی آئی ٹی ایکٹ کے تحت کورٹ بلوال جیل اور سرینگر سینٹر جیل میں مقید ہے۔ دریں اثنا عوام الناس سے بارہمولہ پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کی جائیدادیں ضبط کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں لہذا ان کی جائیدادیں ضبط کرنا اب ناگزیر بن گیا ہے تاکہ اس وبا کا قلع قمع یقینی بن سکے۔

بانڈی پورہ میں منشیات فروش میاں بیوی کی جائیداد قرق

مزید پڑھیں:Drug Smuggler Account Frozen بانڈی پورہ میں منشیات فروش کے بینک کھاتے منجمد،پولیس

واضح رہے کہ کچھ روز قبل پولیس نے اشم حاجن کے رہایشی ارشاد احمد ولد عبدالصمد خان نامی منشیات فروش کے دو بینک کھاتوں کو منجمد کیا تھا ۔ اس کے علاوہ پولیس نے اس کے ایک لوڈ کیرئر جس کی مارکیٹ میں قیمت 3 لاکھ 18 ہزار روپیے کو بھی ضبط کیا ہے۔

(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ABOUT THE AUTHOR

...view details