اردو

urdu

ETV Bharat / state

No Confidence Motion میونسپل کمیٹی سمبل کے صدر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب - سمبل ایم سی جہانگیر احمد ڈار عدم اعتماد ہار گئے

میونسپل کمیٹی سمبل کے صدر جہانگیر احمد ڈار کے خلاف کچھ کونسلروں نے عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جو کامیاب ہوگئی۔ President MC Sumbal Lose No Confidence Motion

president-mc-sumbal-lose-no-confidence-motion
میونسپل کمیٹی سمبل کے صدر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب

By

Published : Sep 22, 2022, 3:49 PM IST

Updated : Sep 22, 2022, 4:56 PM IST

بانڈی پورہ: ضلع بانڈی پورہ کے سمبل میں میونسپل کمیٹی سمبل کے صدر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی سمبل کے صدر جہانگیر احمد ڈار کے خلاف کچھ کونسلروں نے عدم اعتماد کی تحریک پیش کی۔ تحریکِ عدم اعتماد پر آج ووٹنگ ہوئی جس میں ان کے مخالف7 کونسلروں نے ووٹ ڈالے اور اس طرح سے عدم اعتماد کی تحریک میں وہ کامیاب ہوگئے۔ President MC Sumbal Lose No Confidence Motion

ویڈیو

فلور ٹیسٹ سمبل میونسپل کمیٹی کے دفتر میں اے ڈی ڈی سی بانڈی پورہ اور ایگزیکٹو افسر پٹن میونسپل کمیٹی کی نگرانی میں ہوئی، جہاں صدر کے خلاف کونسلروں کی عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوگئی۔ بتادیں میونسپل کمیٹی سمبل میں کل 13 وارڈ ممبران ہیں، جن میں سے 7 کونسلر نے صدر کے خلاف ووٹ ڈالے۔

قابل ذکر ہے کہ جہانگیر احمد ڈار 4 برس سے مسلسل سمبل میونسپل کمیٹی کے صدر کی حیثیت سے کام کرتے آئے، تاہم ان کے خلاف چند کونسلروں نے ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی تحرد عدم اتعماد میں وہ ہار گئے۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Sep 22, 2022, 4:56 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details