اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈی سی بانڈی پورہ نے ماحولیاتی منصوبہ پر پیشرفت کا جائزہ لیا - Preparation of District Environment Plan

ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے ایک اجلاس میں محکمہ ماحولیات کے تحفظ اور ضلع میں پیرامیٹرز کو بہتر بنانے کے لیے قبل ازیں کئے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ محکمہ جنگلات اور محکمہ ماحولیات کی کارکردگی پر بھی بحث کی گئی۔

Preparation of District Environment Plan: DC Bandipora reviews progress
ڈی سی بانڈی پورہ نے ماحولیاتی منصوبہ پر پیشرفت کا لیا جائزہ

By

Published : Mar 5, 2021, 9:43 PM IST

ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے آج ضلع میں ماحولیاتی منصوبہ کی تیاری پر تبادلہ خیال کے لیے ضلع ماحولیاتی کمیٹی کے تمام ارکان کا اجلاس طلب کیا۔

ڈی سی بانڈی پورہ نے ماحولیاتی منصوبہ پر پیشرفت کا لیا جائزہ

اجلاس میں محکمہ ماحولیات کے تحفظ اور ضلع میں پیرامیٹرز کو بہتر بنانے کے لیے قبل ازیں کئے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ محکمہ جنگلات اور محکمہ ماحولیات کی کارکردگی پر بھی بحث کی گئی۔

ضلع میں آبی ذخائر سے متعلق نظر ثانی شدہ ایکشن پلان کی تیاری سمیت مختلف محکموں کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں متعلقہ محکموں کے عہدیداروں نے ڈی سی کو ضلع میں ڈی ای پی کے نفاذ کے لیے کی جارہی کارروائیوں اور پیشرفت سے آگاہ کیا۔

ڈی ڈی سی نے ممبروں پر ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنے پر زور دیا تاکہ مقررہ مدت کے اندر ایک عملی لائحہ عمل مرتب کیا جاسکے۔ انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ ماحولیاتی تحفظ سے متعلق مہم میں حصہ لیں۔

اجلاس میں اے ڈی ڈی سی بانڈی پورہ افسار علی، اے ڈی سی بانڈی پورہ ظہور احمد میر، اے سی آر ریاض احمد بیگ، جوائنٹ ڈائرکٹر پلاننگ، امتیاز احمد سی ایم او، بشیر احمد خان سی ای او ایم سی اور ضلع کے دیگر اعلی افسران سمیت کمیٹی کے تمام ممبران نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details