اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: پوشن ماہ مہم کے تحت سیمینار

انڈین سسٹم آف میڈیسنز بانڈی پورہ نے ’’پوشن ماہ‘‘ مہم کے تحت ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔

بانڈی پورہ: پوشن ماہ مہم کے تحت سیمنار کا انعقاد
بانڈی پورہ: پوشن ماہ مہم کے تحت سیمنار کا انعقاد

By

Published : Sep 7, 2020, 10:42 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں انڈین سسٹم آف میڈیسنز (آئی ایس ایم) نے پیر کو 01 ستمبر سے 30 ستمبر تک منائی جا رہی پوشن ماہ مہم کے ایک حصے کے تحت ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔

سیمینار کے دوران ماہرین نے بچوں کی غذائیت سے متعلق ’’متوازن غذا کی اہمیت‘‘ پر روشنی ڈالی۔

’’پوشن ماہ‘‘ مہم کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ’’مہینے بھر چلنے والی مہم کے دوران کئی موضوعات پر توجہ دی جائے گی جس میں ’’بچوں کو ماں کا دودھ پلانا‘‘، ’’کامل خوراک‘‘، ’’خون کی کمی‘‘، ’’لڑکیوں کی تعلیم، غذا اور شادی کی صحیح عمر‘‘ اور ’’حفظان صحت کے اصول‘‘ سمیت کئی موضوعات پر عوام کو جانکاری فراہم کی جائے گی۔

سیمنار میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ، نوڈل آفیسر آئی ایس ایم، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر بانڈی پورہ، ڈاکٹرز، آشا ورکرز، آئی سی ڈی ایس سپروائزر سمیت انتظامیہ کے کئی افسران بھی موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details