جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل اندرکوٹ میں محکمہ انٹیگریٹڈ چائلڈ ڈویلپمنٹ سروسز Integrated Child Development Services کی جانب سے پوشن ماہ کے تحت ایک آگاہی تقریب کا اہتمام کیا گیا یہ پروگرام آنگن و اڈی مرکز اندرکوٹ میں منعقد کیا گیا اس پروغرام میں خواتین کی اچھی تعداد نے حصہ لیا poshan abhiyn۔ پوشن ابھیان کا آغاز 2018 میں ہوا تھا۔ اس کا مقصد خوراک میں غذائیت کی کمی کے چیلنجوں پر توجہ دینا ہے۔ اس کے تحت دیگر اضلاع کی طرح بانڈی پورہ ضلع کے اندرکوٹ سمبل سوناواری میں بھی آج پیدائش سے پہلے کے بچوں کی دیکھ بھال، خون کی کمی، بچوں کی بڑھوتری، لڑکیوں کی تعلیم، خوراک، شادی کی صحیح عمر، حفظان صحت اور صفائی ستھرائی اور غذائیت سے بھر پور غذا کھانے کی اہمیت کے بارے میں خواتین کو آگاہی دی گئی۔
Program Under Poshan Maah Abhiyan: بانڈی پورہ میں پوشن ماہ کے تحت آگاہی تقریب - میونسپل کمیٹی سمبل
محکمہ آئی سی ڈی ایس Integrated Child Development Services کی جانب سے سمبل میں پوشن ماہ کے تحت ایک آگاہی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد خواتین کو اچھی غذا استعمال کرنے کے لیے اور بچوں میں فزیکل فٹنس کے لیے آگاہی دینی تھی۔
آئی سی ڈی ایس ورکر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوشن ماہ کا پروگرام جو ہم نے منعقد کیا اس میں ہم نے سب سے پہلے بچون کو ڈرائنک کا مقابلہ کروایا اور بچوں کی فزیکل فٹنس کے لیے ان کو آوٹ ڈور گیمز سے بھی آگاہ کروایا، اس کے ساتھ ساتھ ہم نے پری اسکول ایجوکیشن کے لیے ہر کسی کو آگاہ کروایا کہ بچوں کو کیسے پری اسکول ایجوکیشن دی جاتی ہے۔
اس کا مزید کہنا ہے کہ ہم نے پریگننٹ عورتوں کو ان کی صحت کی جانچ بھی کی اور ان کو یوگاہ کی جانکاری بھی فراہم کی اور اس کے بعد ہم نے ایک پلانٹیشن ڈرائیو کا اہتمام بھی کیا ہے، اس دوران محکمۂ آئی سی ڈی ایس کے ساتھ میونسپل کمیٹی سمبل کے اراکین بھی موجود تھے-