بانڈی پورہ:جشن گریز کے سلسلے کے تحت فوج نے بدھ کی شام گریز میں" شامِ گریز" کے نام سے ایک محفل کا اہتمام کیا۔ اس رنگا رنگ تقریب سے 4 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ تقریب میں محکمہ سیاحت،فوج، بی ایس ایف سی آئی ایس ایف اور جموں وکشمیر پولیس کے کئی افسران بھی موجود تھے۔Shame e Gurez in Gurez
محفل شام میں کشمیری، شینا اور دیگر زبانوں میں موسیقی کی عکاسی کے علاوہ مختلف کلچرل پروگرام پیش کیے گئے۔ شام محفل کو رنگا رنگ اور یاد گار بنانے کے لئے منتظمین نے وقار خان،وسیم خان، نرگس خاتون، خان آمر اور دیگر کئی ایک معروف فنکاروں کو مدعو کیا تھا۔ان آرٹسٹوں نے اپنے فن سے وادی گریز کی خوبصورتی میں چار چاند لگائے۔