اردو

urdu

ETV Bharat / state

'یو اے پی اے ایکٹ' کے تحت رکن پارلیمان کا بیٹا ہلال لون گرفتار

بانڈی پورہ کی پولیس افسر نے بتایا کہ ہلال پر گزشتہ برس ڈی ڈی سی انتخابی ریلی کے دوران 'نفرت انگیز تقریر' کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا اور مزید کہا کہ اس سلسلے میں پولیس نے انہیں باضابطہ طور پر گرفتار کیا ہے۔

'یو اے ایکٹ' کے تحت ممبر پارلیمان کے بیٹے ہلال لون گرفتار
'یو اے ایکٹ' کے تحت ممبر پارلیمان کے بیٹے ہلال لون گرفتار

By

Published : Feb 16, 2021, 12:53 PM IST

Updated : Feb 16, 2021, 3:43 PM IST

شمالی کشمیر سے تعلق رکھنے والے نیشنل کانفرنس کے رہنما اور ممبر پارلیمان (ایم پی) کے بیٹے کو منگل کو بانڈی پورہ پولیس نے غیرقانونی سرگرمیاں ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت ڈی ڈی سی انتخابات کے دوران ایک عوامی ریلی میں 'نفرت انگیز تقریر' کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

رکن پارلیمنٹ اکبر لون کے بیٹے ہلال اکبر لون کو سرینگر کے ایم ایل اے ہاسٹل سے باضابطہ طور پر گرفتار کیا گیا اور اس کے بعد پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد پیر کو پولیس اسٹیشن حاجن میں حراست میں لیا۔

'یو اے پی اے ایکٹ' کے تحت رکن پارلیمان کے بیٹے ہلال لون گرفتار
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ ہلال اکبر پر ایف آئی آر نمبر 02/2021 کے تحت تھانہ حاجن میں درج غیر قانونی سرگرمیوں کی دفعہ 153 اے/ 188/505 آئی پی سی 13 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہلال پر گزشتہ سال ڈی ڈی سی انتخابی ریلی کے دوران 'نفرت انگیز تقریر' کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا اور مزید کہا کہ اس سلسلے میں پولیس نے انہیں باضابطہ طور پر گرفتار کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج انہیں عدالتی ریمانڈ کے لئے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔اس سے قبل، ہلال کو حراست میں لیا گیا تھا اور پولیس نے انہیں گزشتہ سال 25 دسمبر کو ایم ایل اے ہاسٹل منتقل کیا تھا۔
Last Updated : Feb 16, 2021, 3:43 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details