اردو

urdu

ETV Bharat / state

PMAY Rehabilitation for Fire Victims: آتشزدگی متاثرین کو PMAYکے تحت امداد دینے کا اعلان - 29مئی کو گنائی محلہ میں آتشزدگی

ضلع بانڈی پورہ کے کلوسہ، گنائی محلہ میں 29مئی کو رونما ہوئے آتشزدگی کے واقعہ میں پانچ کنبے کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے۔

a
آتشزدگی متاثرین کو PMAYکے تحت امداد دینے کا اعلان

By

Published : Jun 1, 2023, 5:33 PM IST

آتشزدگی متاثرین کو PMAYکے تحت امداد دینے کا اعلان

بانڈی پورہ (جموں و کشمیر) :جنوبی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں 29مئی کو گنائی محلہ میں آتشزدگی کے سبب تین رہائشی مکانات خاکستر ہوئے تھے۔ متاثرین کے حق میں بڑی راحت کا اعلان کرتے ہوئے چیئرمین میونسپل کونسل بانڈی پورہ، بشارت حسین نجار، نے متاثرین کو پی ایم اے وائی اسکیم کے تحت مکانات کی تعمیر و مرمت / تعمیر نو کے لیے امداد فراہم کی جائے گی۔

بانڈی پورہ میونسپل کونسل کے چیئرمین نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ پیر کے روز پیش آئے آتشزدگی واقعے میں تین رہائشی مکانات خاکستر ہو گئے جن میں بے پسماندہ اور غریب پانچ کنبے مقیم تھے۔ انہوں نے کہا کہ آگ کی واردات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر ہونے کے علاوہ پانچ کنبے کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے۔

نجار نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ میونسپل کونسل بانڈی پورہ نے اس ضمن میں ہنگامی طور ایک اجلاس طلب کیا جس میں متاثرین کو پی ایم اے وائی کے تحت مکان تعمیر کرنے کے لئے امداد فراہم کرنے کو منظوری دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم اے وائی کے تحت، چار قسطوں میں، ایک لاکھ سٹھ ہزار روپے کی امداد فراہم کی جاتی ہے تاکہ غریب کنبے بھی پکے مکانوں میں رہائش پذیر اختیار کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین کو پہلی قسط جلد سے جلد واگزار کیے جانے سے متعلق بھی کوششیں کی جا رہی ہیں، تاکہ یہ کنبے پھر سے اپنے اہل و عیال کے ساتھ زندگی گزر بسر کرنے کے قابل ہوسکیں اور اپنے روز مرہ کے کاروبار کو شروع کرنے کے اہل ہوسکیں۔

مزید پڑھیں:Fire In Bandipora بانڈی پورہ میں آتشزدگی سے تین رہائشی مکان خاکستر

واضح رہے کہ کلوسہ، گنائی محلہ سے تعلق رکھنے والے بیشتر کنبے کانگڑیاں بننے کا کام کرتے ہیں، آگ کی اس واردات میں ایک ہزار کے قریب کانگڑیاں اور اس کے لئے ضروری ساز و سامان بھی خاکستر ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Bandipora PMAY Scheme ارن، بانڈی پورہ میں PMAYاسکیم کے تحت درجن مکان تعمیر

ABOUT THE AUTHOR

...view details