شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل سوناواری میں حالیہ دنوں ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ لینے والے ایک امیدوار راتھر معراج نے اپنے حامیوں اور کارکنوں کے ہمراہ سب ضلع انتظامیہ کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔
احتجاج میں شامل ان افراد کا کہنا تھا کہ سمبل سوناواری کے مختلف علاقوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔
تاہم انتظامیہ پروگرام برائے پروگرام کرنے میں مصروف ہے اور ہر پروگرام میں اس بات کا دعویٰ کیا جاتا ہے کہ تعمیر و ترقی کو لیکر کافی کچھ ہورہا ہے جب کہ زمینی سطح پر ایسا کچھ بھی دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے۔
مظاہرہ کرنے والے افراد کا مطالبہ تھا کہ سب ضلع سمبل سوناواری میں افسران کو تبدیل کیا جائے کیونکہ یہاں برسوں سے افسران کو تبدیل نہیں کیا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے زمینی سطح پر بھی تعمیر و ترقی کے حوالے سے کوئی خاص پیش رفت دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے۔