مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے آخری گاوں زرمنز نامی گاؤں کے لوگوں میں انتظامیہ کے تئیں بر ہمی پائی جارہی ہے، مقامی باشندوں کا الزام ہے کہ اس علاقے میں آج سے7 سال قبل NTPHC (New Type Public Health Centre) پر 6 کروڑ روپے کے صرفہ سے کام شروع کیا گیا تھا، تاہم اتنا پیسے کے خرچ ہونے کے باوجود 7 سال کے عرصے میں بھی اسے مکمل نہیں کیا گیا ہے۔ یہ انتظامیہ کی جانب سے برتی جانے والی لا پر واہی کا نتیجہ ہے ۔Incomplete construction of health center in Zermans village
واضح رہے کہ زرمنز ہزاروں افراد پر مشتمل ولر کے بیچوں بیچ بانڈی پورہ کے مغرب میں واقع آخری گاؤں ہے۔ولر کے بیچوں بیچ ہونے اور ضلع صدر مقام سے تقریباًبیس کلو میٹر پر فاصلہ ہونے کی وجہ سے اس علاقے میں سڑکوں کی حالت ناگفتہ بہ ہے، اور ولر میں پانی کی سطح بڑھنے کے ساتھ ہی یہاں آمد و رفت مقامی باشندوں اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے میں صحت کے حولے سے یا کسی بیمار کو ہسپتال منتقل کرنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔