شمالی کشمیر ضلع بانڈی پورہ کے الوسوسہ بلاک میں منریگا اسکیم کے تحت کام کرنے والے ملازمین پچھلے کئی دنوں سے قلم چھوڑ ہڑتال پر ہیں، جس کی وجہ سے الوسہ کے لوگ بے حد پریشان ہے۔
بانڈی پورہ: الوسوسہ بلاک میں منریگا ملازمین کی ہڑتال جاری مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ الوسہ بلاک میں تعمیر و ترقی کے کام رکے ہوئے ہیں اس لئے ہم گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ منریگا اسکیم کے تحت جتنے بھی ملازم کام کر رہے ہیں جو پچھلے کئی دنوں سے قلم چھوڑ ہڑتال پر ہیں ان کے مطالبے کو پورا کیا جائے۔ ملازمین نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 14 برسوں سے ہم اس محکمے میی کام کر رہے ہیں لیکن حکومت نے جو وعدے ہم سے کیے تھے ان کو ابھی تک پورا نہیں کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم گورنر انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں جلد از جلد مستقل کیا جائے۔ ملازمین نے کہا کہ اگر ان کے مطالبات کو نظر انداز کیا گیا تو وہ سڑکوں پر اتر کر احتجاج کریں گے۔