پاور ڈیوپلمنٹ ڈپارٹمنٹ سب ڈویژن بانڈی پورہ میں کام کررہے درجنوں کیجول لیبرس نے آج سب ڈویژن آفس کے سامنے پر زور احتجاج کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو سال سے ان کی فائلیں فائنانس ڈیپارٹمنٹ میں رکی ہوئی ہیں اور ان پر کوئی غور نہیں کیا جارہا ہے۔
بانڈی پورہ: پی ڈی ڈی کیجول لیبرس کا احتجاج
انہوں نے کہا کہ کئی سال سے اس محکمے میں کام کر رہے کیجول لیبرس کا لسٹ گزشتہ برس تو تیار کیا گیا تاہم اس کے بارے میں بھی آج تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی اور نہ ہی اس بارے میں انہیں کوئی جانکاری فراہم کی گئی۔

ان کا مطالبہ ہے کہ گزشتہ دو مہینوں سے ان کی رکی ہوئی اجرتیں ان کو فی الفور واگزار کی جانی چاہیے۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر دوسرے ڈویژن میں اجرتیں واگزار ہوئی ہیں پھر کیا وجہ ہے کہ ان کی اجرتوں کو روکا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیجول لیبرس اس محکمے میں دن رات ایک کر کے اپنا پسینہ بہاتے ہیں تاہم سرکار نے انہیں نظر انداز کیا ہے۔