اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: ضلع ہسپتال میں ڈائلیسس یونٹ کا افتتاح

گردے کے تین دائمی امراض کے مریضوں کا ڈائلیسس کامیابی کے ساتھ ڈسٹرکٹ ہسپتال بانڈی پورہ کے عملے اور ڈائلیسس ٹیم کے کوآرڈینیشن سے کیا گیا۔

Dialysis Unit
ڈائلیسس یونٹ

By

Published : Mar 21, 2021, 7:34 PM IST

ضلع ہسپتال بانڈی پورہ میں طویل عرصے سے ڈائلیسس ٹریٹمنٹ شروع کرنے کی مریضوں کی مانگ کو آج عملی جامہ پہنایا گیا۔ بانڈی پورہ کے ضلع اسپتال میں ڈائلیسس یونٹ کا افتتاح کیا گیا۔ یہ یونٹ جدید مشینوں سے لیس ہے، جس میں سات بستروں اور سات ڈائلیسس مشینوں کی گنجائش ہے۔

ڈائلیسس یونٹ

آج گردے کے تین دائمی امراض کے مریضوں کا ڈائلیسس کامیابی کے ساتھ ڈسٹرکٹ ہسپتال بانڈی پورہ کے عملے اور ڈائلیسس ٹیم کے کوآرڈینیشن سے کیا گیا۔

ضلع بانڈی پورہ میں ڈائلیسس ٹریٹمنٹ سہولیات کی عدم موجودگی میں یہاں کے لوگوں کو کافی مشکل کا سامنا کرنا پڈتا تھا کیونکہ دائمی گردوں کی بیماریوں میں مبتلا مریض دوسرے اضلاع میں علاج کے لیے جاتے تھے۔

اس یونٹ کے ٹیکنیشین اور میڈیکل آفیسر کو پہلے ہی اس تعلق سے تربیت دی جا چکی ہے۔ ڈاکٹر پرواز سجاد شاہ کی زیر نگرانی میں ڈائلیسس ٹیم کی مدد سے ڈسٹرکٹ ہسپتال بانڈی پورہ کے ٹیکنیشین اور میڈیکل آفیسرز نے مریض کی ڈائلیسس شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بانڈی پورہ: انہدامی مہم کے دوران تحصیلدار سمیت تین ملازمین پر حملہ

اس موقع پر میڈیکل سپرنٹینڈینٹ ڈاکٹر بشیر احمد اور ضلعی اسپتال کا عملہ موجود تھا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر بشیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے دور دراز ضلع کے غریب مریضوں کی سہولت پر روشنی ڈالی اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سرکار کی جانب سے مختلف اسکیموں کا فائدہ اٹھائیں۔

وہیں مقامی لوگوں اور مریضوں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال بانڈی پورہ میں ڈائلیسس یونٹ شروع کرنے کے لئے اسپتال انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details