جموں و کشمیر پنچایت کانفرنس کے صدر انل شرما نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے سوناواری میں ایک پٹواری کی جانب سے مبینہ طور سرپنچ کی مار پیٹ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ضلع بانڈی پورہ میں سمبل تحصیل کے ایک پٹواری نے مبینہ طور شبیر حیدر نامی ایک سرپنچ کی سر عام مارپیٹ کی۔
سرپنچ کی مبینہ مار پیٹ، پنچایت کانفرنس نے کی مذمت مذکورہ پٹواری کی حال ہی میں رکھ عشم پنچایت حلقے سے عوامی شکایت کے بعد دوسرے حلقے میں تبادلہ کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: بانڈی پورہ: پٹواری کے ہاتھوں سرپنچ کی مبینہ پٹائی، عوام کا احتجاج
جموں و کشمیر پنچایت کانفرنس نے اس واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پٹواری کی جانب سے کیے گئے ’حملے‘ کی مذمت کی ہے اور اسے غنڈہ گردی سے تعبیر کیا ہے۔
پنچایت کانفرنس کے صدر انل شرما نے بانڈی پورہ ضلع انتظامیہ سے مذکورہ پٹواری کے خلاف کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے پولیس سے پٹواری کے خلاف معاملہ درج کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔