ضلع بانڈی پورہ میں بلاک دوس منایا جارہا ہے اور بیک ٹو ولیج کے تیسرے مرحلے کے لیے تیاریاں کی جارہی ہیں لیکن نوگام سوناواری دیہات کی پنچایت باڈی نے احتجاج کرکے انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ وہ اس پروگرام کا بائیکاٹ کریں گے۔
نوگام کی پنچایت باڈی کا ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج - بیک ٹو ولیج کے تیسرے مرحلے
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے نوگام سوناواری میں پنچ و سرپنچ ممبران نے ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بیک ٹو ولیج کے تیسرے مرحلے کا بائیکاٹ کرنے کی دھمکی دی ہے۔
نوگام سوناوری دیہات کی پنچایت باڈی نے کہا کہ بیک ٹو ولیج کے تیسے مرحلے میں حصہ نہیں لیا جائے گا کیونکہ پہلے اور دوسرے مرحلے میں جن ترقیاتی کاموں کا وعدہ کیا گیا تھا وہ نا تو مکمل ہوئے ہیں اور نا ہی اس پروگرام کے تحت مذکورہ علاقے میں کوئی ٹھوس اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
احتجاج میں شامل پنچ ممبران کے مطابق نوگام سوناواری کا علاقہ حکومت کی عدم توجہی شکار تو تھا ہی تاہم بیک ٹو ولیج پروگرام کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں بھی اسے نظر انداز کیا گیا اور اس علاقے میں کوئی خاص کام نہیں کیا گیا۔