اردو

urdu

ETV Bharat / state

Paddy Farmers Worried in Shadipur: آبپاشی کے پانی کی قلت، سوناواری کے کسان پریشان - سوناواری علاقے میں آبپاشی کے پانی کی قلت

شادی پورہ سوناواری میں محکمۂ ایریگیشن فصلوں کو مناسب پانی پہنچانے میں ناکام ہورہا ہے جس کی وجہ سے کسانوں کو خدشہ ہے کہ دھان کی فصلوں کو اگر جلد سے جلد پانی نہیں پہنچایا گیا تو ہزاروں کنال پر مشتمل اراضی خشک سالی سے دوچار ہوسکتی ہے۔ Paddy Farmers Worried in Shadipur

آبپاشی کے پانی کی قلت، سوناواری کے کسان پریشان
آبپاشی کے پانی کی قلت، سوناواری کے کسان پریشان

By

Published : Jun 12, 2022, 2:15 PM IST

شادی پورہ، سوناواری: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے شادی پورہ سوناواری علاقے میں آبپاشی کے پانی کی قلت کے باعث دھان کی فصلیں برُی طرح متاثر ہونے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوناواری کے شلوت، شادی پورہ، ترگام و دیگر کئی دیہات میں پانی کی قلت کے باعث دھان کی فصلوں کی کاشت متاثر ہونے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے۔ Paddy Farmers Worried over Drought Like Conditions in Shadipur

آبپاشی کے پانی کی قلت، سوناواری کے کسان پریشان

دوسری جانب دریائے جہلم میں پانی کی سطح کم ہونے کی وجہ سے محکمۂ ایریگیشن فصلوں کو مناسب پانی پہنچانے میں ناکام ہورہا ہے جس کی وجہ سے کسانوں کو خدشہ ہے کہ دھان کی فصلوں کو اگر جلد سے جلد پانی نہیں پہنچایا گیا تو ہزاروں کنال پر مشتمل اراضی خشک سالی سے دوچار ہوسکتی ہے۔ کسانوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے مسئلہ کا حل فوراً کیا جائے تاکہ ان کی محنت رائیگاں ہونے سے بچ سکے۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details