بانڈی پورہ:کشمیر کے بالائی علاقوں میں حالیہ پرفباری کے سبب کئی شاہراہ بند ہوئی تھی۔ وہیں انتظامیہ اور بیکن عملہ نے سخت محنت کر کےشاہراوں کو ٹریفک کی نقل وحمل کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔انتظامیہ نے آج ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے86 کلو میٹر طویل تاریخی مغل روڈ کو تین روز بند رہنے کے بعد آج ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے کھول دیا گیا ہے،جبکہ سرینگر لہیہ شاہراہ کو بھی ٹریفک کی آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا ہے۔Gurez Traffic Update
سرحدی قصبہ گریز کو ضلع بانڈی پورہ سے جوڑنے والی سڑک کو چار روز تک بند رہنے کے بعد کل سے ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔بی آر او کے ایک افسر نے بتایا کہ سڑک پر برفانی تودے گرنے اور کئی درختوں کے اکھڑ جانے اور موسم کی خراب صورتحال کی وجہ سے سڑک پر برف ہٹانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تاہم آج حملہ نے سڑک پر برف ہٹانے کا کام مکمل کیا ہے۔one way traffic allowed from tomorrow on gurez road