بانڈی پورہ:بانڈی پورہ پولیس نے لشکر طیبہ سے وابستہ ایک معاونت کار کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔پولیس بیان کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد شاہد حسین بٹ ولد ولد غلام حسن بٹ نامی معاونت کار کو زالوان نرسری بانڈی پورہ سے گرفتار کیا گیا۔Militant Associate Arrested in Bandipora
پوچھ تاچھ کے بعد عسکریت پسندوں کے معاونت کار کے انکشاف پر دھان کی گھیت سے دو ہینڈ گرینڈ برآمد کیے گئے ہے۔ پولیس بیان کے مطابق شاہد نامی معاون پی او کے میں موجود لشکر طیبہ کے عسکریت پسندوں سے وابستہ تھا اور انہوں نے اسے پولیس اور دیگر سکیورٹی افراد کو ٹارگٹ کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔