اردو

urdu

ETV Bharat / state

گریز سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک، 5 زخمی - محمد نجم الدین ولد شیر محمد

ضلع بانڈی پورہ میں گریز کے چک نالہ گاؤں کے قریب ایک گاڑی اور ٹرک میں تصادم کی وجہ سے ایک شخص کی موت ہوگئی ہے جبکہ پانچ دیگر افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

one died five injured in road accident at gurez
گریز سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک، 5 زخمی

By

Published : Nov 19, 2020, 7:31 PM IST

شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں گریز کے علاقے برنائی کے قریب چک نالہ میں جمعرات کی شام سڑک حادثہ میں ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ چک نالہ گاؤں میں مسفروں سے بھری گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد نجم الدین ولد شیر محمد کے نام سے ہوئی ہے جو گریز کے علاقے گجران تلیل کا رہائشی ہے۔

افسر نے بتایا کہ گاڑی میں سفر کرنے والے مزید پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمی افراد کی شناخت تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details