اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: غیر قانونی کان کنی کرنے پر 6 ٹپر ضبط - خرید و فروخت

بانڈی پورہ پولیس نے ریت، باجری اور مٹی کی غیر قانونی کھدائی اور نقل و حمل کرنے کے الزام میں 6 گاڑیاں ضبط کی ہیں۔

بانڈی پورہ: غیر قانونی طور معدنیات کی کھدائی، 6ٹپر ضبط
بانڈی پورہ: غیر قانونی طور معدنیات کی کھدائی، 6ٹپر ضبط

By

Published : Apr 15, 2021, 3:34 PM IST

پولیس ذرائع کے مطابق ضلع بانڈی پورہ کے ترکہ پورہ اور ایس کے بالا علاقے میں پولیس نے غیر قانونی طور ریت اور باجری نکالنے اور ان کی خرید و فروخت کرنے کی پاداش میں 6 ٹپروں کو ضبط کیا ہے۔

پولیس ذرائع نے مزید کہا کہ ٹپروں کو ضبط کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تاہم ان کے مطابق ڈرائیور موقع سے فرار ہو گئے۔

بانڈی پورہ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ندی نالوں سے از خود ریت یا باجری نکالنے سے پرہیز کریں۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کی انتظامیہ نے حال ہی میں دریاؤں اور ندی نالوں سے باجری اور ریت از خود نکالنے پر پابندی عائد کر دی ہے اور اس کام کے لیے باضابطہ ایک کانٹریکٹ نظام کا قیام عمل میں لایا ہے جس کے پیش نظر آزادانہ طور پر از خود ریت اور باجری نکالنے کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details