اردو

urdu

ETV Bharat / state

کافی اینڈ کلام نے وادی گریز میں محفل مشاعرہ منعقد کیا - حاضرین سے خوب داد حاصل کی

گریز میں آج حبہ خاتون پہاڑ کے دامن تلے ایک ادبی تقریب منعقد کی گئی۔ یہ تقیرب معروف شاعر مرحوم اشرف ساحل کی یاد میں منعقد کی گئی۔

Coffee and Qalam
کافی اینڈ کلام

By

Published : Jun 27, 2021, 12:35 PM IST

بانڈی پورہ میں کافی اینڈ کلام نامی ادبی تنظیم سال 2019 میں وجود میں آئی۔ علاقے سے تعلق رکھنے والے چند نوجوانوں نے عقیل محی الدین نامی نوجوان کی قیادت میں یہ ادبی تنظیم بنا کر ابھرتے قلمکاروں کو پلیٹ فارم فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیا۔ اس تنظیم کی جانب سے منعقد ہونے والے پروگراموں میں صرف نوجوان اور ننھے مُنے بچوں کو کہانیاں، شاعری یا دیگر ادبی صنف پیش کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔

کافی اینڈ کلام

اس تقریب کا اہتمام کافی اینڈ کلام نامی ادبی تنظیم نے کیا تھا، جو ایک نوجوان کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔

اس ادبی تقریب میں گریز اور بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے شعرا کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کر کے اپنا کلام پیش کیا۔ تقریب کا آغاز شمع جلا کر کیا گیا۔ تقریب کے دوران ایک محفل مشاعرہ بھی منعقد کی گئی جس میں وادی کے نامور شاعروں کے علاوہ نوجواں شاعروں نے حصہ لیا اور اپنے کلام سے حاضرین سے خوب داد حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: 'مجھے لوگ مشہور آرٹسٹ کے نام سے جانیں'

بانڈی پورہ کے یہ پڑھے لکھے نوجوان ستائش کے مستحق ہیں جنہوں نے 'کافی اینڈ کلام' نامی ادبی تنظیم بنا کر ایک ادبی باغیچے کی آبیاری کا کام شروع کیا ہے۔ ان کی کوشش سے نہ صرف ادبی سرمائے میں اضافہ ہوگا بلکہ ابھرتے قلمکاروں کو ضرور ایک دن اپنا مقام ملے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details