اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: نوگام کے رہائشی سڑک کی خستہ حالی سے نالاں - شمالی کشمیر نیوز

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے بنہ محلہ نوگام سوناواری میں سڑک کی انتہائی خستہ حالت کی وجہ سے مقامی بستی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بانڈی پورہ: نوگام کے رہائشی سڑک کی خستہ حالی سے نالاں
بانڈی پورہ: نوگام کے رہائشی سڑک کی خستہ حالی سے نالاں

By

Published : May 3, 2021, 12:38 PM IST

علاقے کو جانی والی سڑک پر جمع پانی اور کیچڑ کی وجہ سے لوگوں کا چلنا پھرنا دشوار ہو گیا ہے، اس کے علاوہ موٹر سائیکل و دیگر گاڑیوں کا بھی چلنا دشوار ہوگیا ہے۔

بانڈی پورہ: نوگام کے رہائشی سڑک کی خستہ حالی سے نالاں

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ تعمیر و ترقی کے لحاظ سے انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل رہا ہے اور یہاں کی سڑکیں ڈھنگ سے تعمیر نہیں ہوتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں گزشتہ دو ماہ کے دوران کئی دفعہ انتظامیہ کو اس معاملے میں باخبر کیا اور اپنے مشکلات کا ذکر کیا، تاہم ابھی تک اس سڑک پر مرمت اور پانی کو باہر نکالنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں روزانہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ اس علاقے کو جانی والی اس سڑک کی مرمت کی جائے اور پانی کی نکاسی کے لئے ڈرینیج کا مناسب انتظام کیا جائے تاکہ مستقبل میں انہیں ان مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details