بانڈی پورہ:شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے نائد کھائے علاقے کے مکینوں نے شکایت کی ہے کہ نیو ٹائپ پرائمری ہیلتھ سنٹر (NTPHC) میں گذشتہ کئی دنوں سے ایکسرے ٹیکنیشن کی عدم موجودگی کے سبب طبی مرکز آنے والے مریضوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ No X Ray Technician at NTPHC Naid Khai, Bandipora مقامی لوگوں نے بتایا کہ طبی مرکز میں ایکسرے ٹیکنیشن کی عدم موجودگی کے سبب مریضوں کو ایکسرے کے لیے دوسرے اسپتالوں یا نجی کلینکس کا رخ کرنا پڑ رہا ہے۔
مقامی باشندوں نے محکمہ صحت سمیت نائید کھائے طبی مرکز کی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’ایکس رے ٹیکنیشن سمیت دیگر طبی و نیم طبی عملہ کی کمی کے باعث مقامی باشندوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ طبی مرکز میں ایکس رے ٹیکنیشن کی کمی کے باعث ایکس رے مشین بے کار پڑی ہوئی ہے اور مشین کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچ پاتا۔