اردو

urdu

By

Published : Jan 23, 2021, 7:55 PM IST

ETV Bharat / state

سمبل چیئرمین کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ناکام

جہانگیر احمد گزشتہ دو برسوں سے سمبل میونسپل کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے کام کرتے آئے ہیں تاہم ان کے خلاف چند کونسلروں کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک چلائی گئی جس میں وہ کامیاب قرار پائے اور اس طرح سے وہ دوبارہ سمبل میونسپل کمیٹی کے چئیرمین منتخب ہوگئے ہیں-

میونسپل کمیٹی سمبل چیئرمین کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ناکام
میونسپل کمیٹی سمبل چیئرمین کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ناکام

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل میں میونسپل کمیٹی سمبل کے چیئرمین کے خلاف شروع کی گئی عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوگئی ہے-

تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی سمبل کے چیئرمین جہانگیر احمد کے خلاف کچھ کونسلروں کی جانب سے پیش کی جانے والی تحریکِ عدم اعتماد ناکام ہو گئی ہے۔

اس سلسلے میں سمبل میونسپل کمیٹی کے دفتر میں ایک فلور ٹیسٹ کا انعقاد عمل میں لایا گیا تاہم جہانگیر احمد ایک مرتبہ پھر سمبل میونسپلٹی کے چیئرمین منتخب ہوئے- انہوں نے 13 ووٹوں میں سے 10 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے خلاف صرف تین ووٹ ڈالے گئے-

میونسپل کمیٹی سمبل چیئرمین کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ناکام

خیال رہے جہانگیر احمد گزشتہ دو برسوں سے سمبل میونسپل کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے کام کرتے آئے ہیں تاہم ان کے خلاف چند کونسلروں کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک چلائی گئی جس میں وہ کامیاب قرار پائے اور اس طرح سے وہ دوبارہ سمبل میونسپل کمیٹی کے چئیرمین منتخب ہوگئے ہیں-

جہانگیر احمد نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ایک مرتبہ پھر اس طرح کا سپورٹ انہیں صرف ان کی کارکردگی کو لے کے ملا۔ انہوں نے کہا ہے کہ انہوں نے سمبل ٹاون کے لئے جو کام آج تک کیا ہے یہ اسی کام کا نتیجہ ہے کہ انہیں اس طرح سے کونسلروں کا سپورٹ حاصل ہے-

جہانگیر نے تمام کونسلروں کا شکریہ ادا کیا ہے اور عہد کیا ہے کہ وہ تن دلی سے ٹاون کی بہتری کے لئے کام کریں گے-

ABOUT THE AUTHOR

...view details