اردو

urdu

ETV Bharat / state

Narendra Singh Tomar inaugurated Bandipora Honey Testing Lab: نریندر سنگھ تومر نے بانڈی پورہ شہد ٹیسٹنگ لیب کا آن لائن افتتاح کیا

مرکزی وزیر برائے زراعت و خاندانی بہبود نریندر سنگھ تومر نے ضلع بانڈی پورہ کے کرشی وبیان کیندر میں شہد کی ٹیسٹنگ لیبارٹری کا آن لائن افتتاح کیا۔ National Bee keeping and honey mission جے تحت یہ لیبارٹری یہ لیبارٹری کرشی وگیان کیندر ہتوشے بانڈی پورہ میں نصب کی گئی ہے۔ جسے شہد کی کوالٹی کا جائزہ لیا جاسکتا ہے تاکہ خریدار کو مطمئن کرکے مارکیٹنگ میں آسانی پیدا ہوسکے۔

نریندر سنگھ تومر نے آج بانڈی پورہ شہد ٹیسٹنگ لیب کا آن لائن افتتاح کیا
نریندر سنگھ تومر نے آج بانڈی پورہ شہد ٹیسٹنگ لیب کا آن لائن افتتاح کیا

By

Published : May 24, 2022, 6:08 PM IST

ملک میں شہد کی زیادہ سے زیادہ پیدوار اور ایگریکلچر کے اس اسیکٹرمیں زیادہ سے زیادہ روزگار پیدا کرنے کے اس مشن کے تحت مرکزی وزیر برائے ایگریکلچر ع فلاح وبہبود نے اج ایک آن لائن پروگرام کے زریعے ملک کے کئی ایک علاقوں میں کئی ایک پروگراموں کا افتتاح کیا جس میں کئی ایک ریاستی سطح کے وزراء ماہرین اور متعلقہ افسران شامل تھے۔ جب کہ جموں و کشمیر سے وائس چانسلر SKAUST کشمیر پروفیسر نظیر احمد گنائ ، ڈائریکٹر ایکسٹینشن SKAUST کشمیر پروفیسر دل محمد مخدومی، ڈائریکٹر فائنانس SKAUST کشمیر بشیر احمد، ہیڈ ڈیوزن آف انٹمالجی ڈاکٹر ایم اے ہرے، پرنسپل انویسٹگیٹر NBHM ڈاکٹر ہروینہ بانو، اور اس کے علاوہ دیگر کئی افسران و ماہرین اس پروگرام میں شامل رہے۔

نریندر سنگھ تومر نے آج بانڈی پورہ شہد ٹیسٹنگ لیب کا آن لائن افتتاح کیا

یہ بھی پڑھیں:

Mini Power Project employees Accused of Road encroachment: ’منی پاور پروجیکٹ لوگوں کے لئے وبال جان‘

افتتاحی تقریب کے دوران مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر نے گاندربل سے تعلق رکھنے والے بڑھے پیمانے پر مدھو مکھی پالنے والے ایک نوجوان امتیاز احمد قریشی کے ساتھ ساتھ براہ راست گفتگو کرکے انہیں اس کاروبار، اسے ملنے والے فوائد اور اس کے حوالے سے درپیش چیلنجز کے بارے میں گفتگو کی۔ واضح رہے کہ امتیاز احمد قریشی نے چار سال قبل ایک کالونی کے ساتھ شہد ہاکنگ کا کام شروع کیا اور آج اس کے پاس قریب دو سو کالونیاں ہیں۔ اور وہ اپنے ساتھ ساتھ کئ ایک نوجوانوں کو بھی روزگار فراہم کر رہے ہیں۔ لیبارٹری کے فوائد اور آج کے اس پروگرام کی اہمیت کے حوالے سے ڈائریکٹر ایکسٹینشن SKAUST کشمیر پروفیسر دل محمد مخدومی نے میڈیا کو بتایا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details