بانڈی پورہ: کشمیری پنڈت خاتون کی آخری رسومات میں مسلمانوں کی شرکت
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے آجر علاقے کے مسلمان محلے میں جمعہ کے روز ایک بزرگ کشمیری پنڈت خاتون کی آخری رسومات ادا کرنے میں مسلمانوں نے مدد کی۔
مسلمانوں نے کشمیری پنڈت خاتون کی آخری رسومات ادا کیں
کاشی ناتھ بھٹ کی اہلیہ رتن رانی بھٹ (90) جمعہ کے روز علی الصبح انتقال کر گئیں، جس کے سبب پورہ علاقہ کو سوگ میں ڈوبا ہوا ہے۔ ان کی موت کی خبر کے فورا بعد ہی، مسلمان ہمسایوں نے اس کی آخری رسوم ادا کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے۔
انہوں نے کہا کہ 'وہ شکر گزار ہیں کہ انہوں نے وادی کشمیر کو نہیں چھوڑا۔ انہوں نے کشمیر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی پر مزید کہا کہ میں ان کا بہت مشکور ہوں۔
انہوں نے کہا کہ 'ہم ایک تھے ہمارے اہل خانہ ایک دوسرے سے ملنے جاتے تھے، ایک ساتھ کھانا کھاتے تھے اور ہم ہمیشہ خوشی اور غم میں ساتھ رہتے تھے۔ ہم نے ایک خیر خواہ اور ایک عمدہ روح کھودیا اور اس کی موت سے پورا علاقہ غمزدہ ہے۔
Last Updated : Jun 4, 2021, 8:03 PM IST
TAGGED:
Muslims perform last rites