اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: محرم کے پیش نظر جائزہ میٹنگ منعقد

محرم الحرام کی آمد کے سلسلے میں شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل، سوناواری میں ایک جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

بانڈی پورہ: محرم کے پیش نظر جائزہ میٹنگ منعقد
بانڈی پورہ: محرم کے پیش نظر جائزہ میٹنگ منعقد

By

Published : Aug 14, 2020, 5:55 PM IST

ضلع بانڈی پورہ کے سمبل، سوناواری علاقے میں محرم الحرام کی آمد کے سلسلے میں سوناواری علاقے سے تعلق رکھنے والے بیشتر دیہات کے معزز شہریوں نے حصہ لیا۔

ڈاک بنگلہ سمبل میں منعقدہ اس میٹنگ کی صدارت ضلع ترقیاتی کمشنر اویس احمد نے کہ جبکہ میٹنگ میں سب ڈسٹرکٹ سطح کے تمام افسران موجود تھے۔

بانڈی پورہ: محرم کے پیش نظر جائزہ میٹنگ منعقد

اس موقعے پر سونا واری کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل سے ڈی سی بانڈی پورہ کو آگاہ کیا اور محرم الحرام کے سلسلے میں پختہ انتظامات اور تمام سہولیات بہم رکھنے کا مطالبہ کیا۔

ڈی سی بانڈی پورہ نے اس حوالے سے کئی انتظامات کو میٹنگ کے دوران ہی حتمی شکل بھی دی اور میٹنگ میں موجود شہریوں سے اپنے اپنے علاقوں میں ضلع انتظامیہ کے ساتھ تعاون دینے کی اپیل کی۔

اس موقعے پر مختلف لوگوں نے اس بات پر زور دیا کہ محرم الحرام کے متبرک ایام کے دوران بنیادی سہولیات خاص کر بجلی اور پانی کی بلا خلل سپلائی کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے بنیادی سہولیات میسر رکھے جانے کی یقین دہانی کی۔

اس کے علاوہ کئی لوگوں نے سڑکوں کی خستہ حالی کے حوالے سے شکایات کیں اور عزاداری کے ایام میں عزاداران امام عالی مقام کو ہر ممکن سہولیات میسر رکھنے کا بھی مطالبہ کیا، جس پر میٹنگ میں موجود افسران نے عوام کو یقین دلایا کہ ’’جس قدر بھی ممکن ہو سکے انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details